پاکستان پر پابندیاں عائد نہیں کیں، پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط لگائی ،عالمی ادارہ صحت ،افغانستان اور نائیجیریا کی طرح پاکستان کو بھی ملک کے دور دراز علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہو گا ، گریگوری ہارٹ

منگل 6 مئی 2014 23:06

پاکستان پر پابندیاں عائد نہیں کیں، پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط لگائی ،عالمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں عائد نہیں کیں، پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط لگائی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان گریگوری ہارٹ نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی بیرون ملک سفر کریں مگر وائرس کے بغیر ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ائیر پورٹس پر انسداد پولیو کاوٴنٹر کا قیام خوش آئند ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہاکہ شہریوں کو پولیو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ متاثرہ ممالک خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور نائیجیریا کی طرح پاکستان کو بھی ملک کے دور دراز علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :