دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کواردو میں شائع کرنے کیلئے رابطے شروع
بدھ 7 مئی 2014 12:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) برصغیر کے عظیم اداکاردلیپ کمار کی فنی اورنجی زندگی پرلکھی جانے والی انگریزی کتاب ’’دی تھیسپیئن، لائف اینڈ فلمزآف دلیپ کمار‘‘ کواردوترجمہ کے ساتھ شائع کرنے کے لیے معروف پبلشنگ اداروں نے رابطے شروع کردیے۔ 160 صفحات پر مشتمل اس کتاب کودلیپ کمار کے قریبی دوست نے لکھا ہے جس میں جہاں دلیپ کا بچپن، جوانی، فلمی دور کا بھرپورتذکرہ شامل ہے، وہیں اس میں ان کی نجی زندگی کوبھی بہترین انداز سے پیش کیاگیا۔
اس کتاب کواردوترجمہ کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے کے لیے معروف پبلشنگ اداروں نے دلیپ کمار کی اہلیہ اورماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلہ میں سائرہ بانو سے ممبئی فون پررابطہ کیا گیاتوانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ دلیپ کمار کی زندگی پرلکھی جانیوالی کتاب کو گزشتہ برس شائع کیاجانا تھا لیکن علالت کے باعث ہم نے ارادہ تبدیل کردیا تھا۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں پاکستان میں چند قریبی دوستوں سے رابطہ کیا ہے اورجونہی وہ گرین سگنل دینگے ہم کتاب کوپاکستان کے کسی بھی معروف پبلشنگ ادارے سے کاغذی کارروائی اوردیگرمعاملات کے بعد شائع کرنے کی اجازت دیدیں گے۔سائرہ بانوکا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے جب اس کتاب کواردو ترجمہ کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا توپاکستان سمیت دنیا بھرمیں اردو پڑھنے اور سمجھنے والے افراد اپنے پسندیدہ فنکارکے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.