لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا
جمعرات 8 مئی 2014 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت سے منصوبے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔
(جاری ہے)
عدالت کے روبرو درخواست گزار علی شیر سمیت دیگر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیلئے 9ہزار سے زائد ایکڑ زمین ایکوائر کر لی ہے اور منصوبے پر کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن منصوبہ شروع کرنے سے قبل ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے سروے نہیں کروایا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا ۔
دوران سماعت ڈی سی او شیخوپورہ نے بھی اعتراف کیا کہ اس منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تو بنائی گئی ہے لیکن سروے نہیں کروایا گیا ۔ فاضل عدالتنے قرار دیا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے 30 روز میں حکومت سے منصوبے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.