پولیو وائرس کو روکنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے ابتدائی اقدامات سے ڈبلیو ایچ او انتہائی مطمئن ہے ،ڈاکٹر ایلیس
جمعہ 9 مئی 2014 17:23
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پولیو وائرس کے خاتمے لیے قائم شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایلیس ڈیوری نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کو اپنی سرحد کے باہر جانے سے روکنے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے ابتدائی اقدامات سے ڈبلیو ایچ او انتہائی مطمئن ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ایلیس ڈیوری نے کہا کہ وہ اس بات سے باخبر ہیں کہ پاکستان نے پولیو وائرس کی برآمد کو روکنے کے لیے بہت سے اقدامات اْٹھائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ پندرہ دنوں کی رعایتی مدت کیلئے پاکستان کی درخواست کی ہم منظوری دیں گے تاہم مجھے یقین ہے کہ پندرہ دنوں کا وقت اتنا طویل عرصہ نہیں تاہم پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کہ بین الاقوامی برادری پولیو وائرس سے متاثر نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیما سعید عابد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پولیو ویکسی نیشن کا سلسلہ اب وفاقی دارالحکومت میں پولی کلینک کے اندر جاری ہے یہ ایک مثبت اقدام ہے۔
ڈاکٹر نیما سعید نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان کو اس سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے اور دنیا بھر کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈبلیو ایچ او نے جو سفارشات پیش کی تھیں، پاکستان ان کے نفاذ کے سلسلے میں جو بھی اقدامات اْٹھائے گا، ڈبلیو ایچ او ان کی حمایت جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.