زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے نعیم مقیم مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی،نعیم مبین مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے ،حکام ،نعیم مبین کی موت سر میں چوٹ لگنے سے ہوئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے، پوسٹمارٹم رپورٹ
جمعہ 9 مئی 2014 19:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مبین نے مالی حالات سے تنگ آکر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ذرائع مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مبین نے مالی حالات سے تنگ آ کر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
(جاری ہے)
بینک حکام کا کہنا ہے کہ نعیم مبین مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور انھوں نے چند روز قبل بینک سے قرضہ بھی لیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہی رہتے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مبین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم مبین دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نعیم مبین کے سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.