طاہر القادری 11مئی کو اپنے 2 بیٹوں کو سیاست میں لانے کی پالیسی پر عمل پیرا
ہفتہ 10 مئی 2014 12:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری11 مئی کوتحریک انصاف کے ساتھ مل کرحکمرانوں کے خلاف احتجاج کے بجائے اپنے دونوں صاحبزادوں کوسیاست میں انٹرکرانے کی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے اب کی بارجان بوجھ کرپاکستان آنے سے اجتناب کیاہے تاکہ وہ اپنے صاحبزادوں کوبراہ راست سیاست میںآنے کاموقع دے سکیں۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں مظاہرے کی قیادت طاہرالقادری کے بڑے بیٹے حسن محی الدین جبکہ راولپنڈی میں ان کے چھوٹے بیٹے حسین محی الدین کریں گے۔طاہرالقادری جوسیاست میں نوازشریف کواپنا قائد تسلیم کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹوں کے نام بھی نواز شریف کے بیٹوں کے نام جیسے رکھے ہیں۔(جاری ہے)
طاہرالقادری
اس دفعہ ملک میں اسلام کے نظام کی نفاذکی بات بھی کم کرتے نظرآتے ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے اشتراک کے ساتھ احتجاج میں شریک ہورہے ہیں، ان کا ایجنڈا اسلامی نظام کے بجائے لبرل ازم ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے پارٹی رہنمائوں اور ورکروں کو خفیہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صرف اورصرف ان کی بیٹوں کی گائیڈ لائن پرہی عمل پیرا ہوں اوراس سے ہٹ کرکوئی بات نہ کریں جس سے ان کی سیاسی پارٹی کامنشوربھی لوگوں کے سامنے آگیاہے وہ خود توباقی سیاسی جماعتوں پرموروثی سیاست کاالزام لگاتے ہیں جبکہ اپنے بیٹوں کے حوالے سے موروثی سیاست کوہی پروان چڑھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.