تربت ، فرنٹیر کور بلوچستان نے 5غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرالیا،بازیاب ہونے والوں میں 2کا تعلق تنزانیہ اور 3کا نائجیریا سے ہے

منگل 13 مئی 2014 22:17

تربت ، فرنٹیر کور بلوچستان نے 5غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرالیا،بازیاب ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) تربت کے علاقے سے فرنٹیر کور بلوچستان نے 5غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر تربت کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کرالیا جنہیں کچھ عرصہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والوں میں 2کا تعلق تنزانیہ اور 3کا نائجیریا سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :