پاک بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے دونوں ملکوں کی فیڈریشنوں کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے ، رانا مجاہد علی ،معاملہ حکومتی سطح پر ہے، بھارتی ہاکی ٹیم پہلے پاکستان کا دورہ کریگی بعد میں قومی ٹیم بھارت میں کھیلنے جائے گی ، پریس کانفرنس
منگل 13 مئی 2014 23:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے دونوں ملکوں کی فیڈریشنوں کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے اور اب یہ معاملہ حکومتی سطح پر ہے، بھارتی ہاکی ٹیم پہلے پاکستان کا دورہ کرے گی بعد میں قومی ٹیم بھارت میں کھیلنے جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے میٹنگ روم میں رسجا میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جنرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالمحی شاہ اور صدر محسن علی نقوی بھی موجود تھے۔ رانا مجاہد نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے رابطہ میں ہیں اورآئی ایچ ایف نے پاکستان میں 6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے جس سے انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی ہوگی اور پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں بھی کھیلنے آئیں گی، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان گولڈل کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بھی تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.