مذہبی تصادم پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین مسلمان شہید،پرچم نذر آتش کی افواہوں کے بعد مشتعل افراد نے مذہبی اقلیت کی دکانوں اور گھروں پر حملہ کر دیا،علاقے میں کرفیو نافذ

بدھ 14 مئی 2014 23:10

مذہبی تصادم پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین مسلمان شہید،پرچم نذر آتش ..

حیدرآباددکن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) بھارت میں مذہبی جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیئے پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں تین مسلمان شہید ہو گئے،سیکورٹی فورسز نے علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیئے کرفیو نافذ کر دیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق اکثریتی مسلم آبادی پر مشتمل آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں مذہبی پرچم نذر آتش کی افواہوں کے بعد مشتعل افراد نے مذہبی اقلیت کی دکانوں اور گھروں پر حملہ کر دیا،پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیئے کرفیو نافذ کر دیا ،آنند نے کہا کہ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیئے ابتدائی طور پر لاٹھی کا استعمال کیا لیکن حالات کی سنگینی کے باعث آپس میں لڑتے ہوئے دو گروہوں کو منتشر کرنے کے لیئے فائرنگ کرنی پڑی،بھارتی میڈیاکے مطابق گولیوں سے زخمی تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہیدہو گئے،مودی کے ناقدین نے بی جے پی کی فتح سے مذہبی کشیدگی کے بڑھ جانے کے خوف کا اظہار کیا،حیدرآباد میں مزید تشدد کو روکنے کے لیئے تاریخی چار مینار کے گرد نواح میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ،حیدرآباد پولیس نے یہ ظاہر کرنے سے انکار کردیا کہ بدھ کے فسادات میں کون ملوث تھا۔