دنیاکے طویل ترین بھارتی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا،دوپہر تک حکومت بنانے والی پارٹی کی پوزیشن واضح ہوجائیگی،چیف الیکشن کمشنراعلان کریں گے

جمعرات 15 مئی 2014 22:10

دنیاکے طویل ترین بھارتی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا،دوپہر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) بھارتی عام انتخابات کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے اورنتائج کاا علان کل(جمعہ کو) کیاجائے گا جبکہ نئی حکومت20مئی کو حلف اٹھائے گی ،بھارتی میڈیاکے مطابق عام انتخابات کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے،پارلیمانی انتخابات کے دوران نو مرحلوں میں کل 543 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد کل نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنردن دس بجے نتائج کا اعلان کریں گے ،میڈیارپوٹس کے مطابق نتائج کا اعلان آنے کے بعد سیاسی جوڑ جوڑ شروع ہوجائیگااورحکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے بڑھ جائیں گے،نریندر مودی بکیوں کے فیورٹ ہیں،ان کی کامیابی پر 60ہزار کروڑ کا سٹہ لگایا گیا ہے کانگریس دوسرے، ملائم سنگھ یادو تیسرے جبکہ اروند کجریوال چوتھے نمبر پر ہیں،بھارتی ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی پہلے نمبر پر ہے جسے اب تک 279نشستیں ملی ہیں ،اس کے علاوہ کانگریس کی سربراہی میں قائم اتحاد ’یو پی اے ‘کو 92 سے 102 نشستیں مل سکتی ہیں،بھارت میں کسی جماعت یا اتحاد کو حکومت سازی کے لیے 272 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابی مہم میں زیادہ سرگرم تھی تاہم ماہرین کے مطابق ماضی میں مقامی ذرائع ابلاغ کی پیشنگوئیاں اور ایگزٹ پولز کے نتائج کئی بار غلط ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :