بلوچستان اسمبلی میں تین مسودہ قانون کی تحریک پیش کردی گئی

ہفتہ 17 مئی 2014 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں تین مسودہ قانون کی تحریک پیش کردی جبکہ حکومت بلوچستان کی حسابات پر آڈٹ رپورٹ 2010-11کا ایوان کی میز پر رکھ دیا گیا ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس پینل چیئرمین یاسمین لہڑی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر سیاحت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے بلوچستان ٹورسٹ گائیڈ کا مسودہ قانون ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1974ء کے قاعدہ 84کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا جبکہ دوسری مسودہ قانون بلوچستان ٹریولز ایجنسیز بھی صوبائی وزیر صحت نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ٹریولز ایجنسیز کا مسودہ قانون مصدرہ 2014مسودہ قانون نمبر17مصدررہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ 84کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا جبکہ تیسری مسودہ قانون بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس صوبائی وزیر سیاحت مجیب الرحمن محمد حسنی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس مسودہ قانون مصدرہ 2014مسودہ قانون نمبر17مصدررہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ 84کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیدیاجبکہ صوبائی وزیر اطلاعات پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے حکومت بلوچستان کے حسابات پر آڈٹ رپورٹ بابت سال 2010-11کو ایوان کے میز پر رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

محاصل مالیہ حکومت بلوچستان کے حسابات 2010-11اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز حکومت بلوچستان کے حسابات سال 2010-11کو بھی ٹیبل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :