افغان عوام کا سرحد پرمبینہ پاکستانی شیلنگ کے خلاف مظاہرہ،ڈیورنڈلائن پر تعمیرات کی مذمت، معاہدے کے تحت زیروپوائنٹ سے چارکلومیٹر کی حد میں دونوں اطراف سے کسی بھی قسم کی تعمیرات ممنوع ہیں،افغان وزارت داخلہ

ہفتہ 17 مئی 2014 21:47

افغان عوام کا سرحد پرمبینہ پاکستانی شیلنگ کے خلاف مظاہرہ،ڈیورنڈلائن ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) افغان عوام نے سرحد پارسے پاکستانی فورسزکی مبینہ شیلنگ کے خلاف مظاہرے اورڈیورنڈ لائن پر مبینہ پاکستانی فورسزکی جانب سے تعمیرات کی مذمت کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو صوبہ بلخ اورصوبہ ہلمند کے سیکڑوں مظاہرین نے پاکستان پر افغان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس سلسلے میں ضرور ی اقدامات کرے اورپاکستانی فورسزکی افغان سرحد کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،اسی اثناء میں افغان حکام نے صوبہ بلخ اورصوبہ ہلمند کے شہریوں سے ملاقات کی اورقندھارکے صوبہ ماروف میں مبینہ پاکستانی شیلنگ کے خلاف جوابی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ،کو ادھر افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیاکہ پاک فورسزپچھلے چند دنوں سے زیروپوائنٹ پر غیرقانونی بنکرزتعمیرکررہی ہیں،افغان وزارت داخلہ کے مطابق معاہدے کے تحت زیروپوائنٹ سے چارکلومیٹر کی حد میں دونوں اطراف سے کسی بھی قسم کی تعمیرات ممنوع ہیں۔

متعلقہ عنوان :