تحریک انصاف کی بانی کارکن اورسینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کو ایک برس بیت گیا،قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، این اے 250 میں مبینہ دھاندلیوں پر پرآواز اٹھانے والی زہرہ آپاکو گزشتہ سال 18مئی کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مارکرقتل کردیاگیا،کارکنوں کی فاتحہ خوانی

اتوار 18 مئی 2014 13:21

تحریک انصاف کی بانی کارکن اورسینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی بانی کارکن اورسینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کو ایک برس بیت گیا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ترقی کا خواب اور ملک کے لیے دعائیں کرنے والی زہرہ شاہد حسین کوزہرہ آپا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی زہرہ شاہد نے سیاسی کارکن بننے سے پہلے ملک میں تعلیم کی روشنی سے اجالے کیے،سیاست یا تعلیم ہی نہیں وہ انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہیں اور پھر وہ وقت آیا جب انہوں نے ملک کی ترقی کو اپنا مشن بنایا اور سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا۔

60 برس کی عمر میں زہرہ آپا نے پاکستان تحریک انصاف سے ناطہ جوڑا۔

(جاری ہے)

زہرہ آپا نے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، سندھ میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر اور پھر مرکزی نائب صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔مئی 2013 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما کے روپ میں ابھرنے والی زہرہ آپا نے کراچی کے حلقے این اے 250 میں مبینہ دھاندلیوں پر پرزور آواز اٹھائی۔مگر اس ہی حلقے میں دوبارہ ہونے والے انتخابات سے ایک روز قبل زہرہ آپا کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، کراچی اورملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :