سینیٹ میں وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی،اعتزازاحسن اورکامل علی آغا کے درمیان تلخ کلامی ،میرے گھر 14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، ،کامل علی آغا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے تین ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہیں کیااب کیانام تجویز کیاجائے،اعتزازاحسن، میری لیڈرشپ کے بارے میں بات کرینگے تو میں بھی آصف زرداری کے بارے میں بولونگا،سات گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہوتو جو مرضی سزا دیں بھگتنے کیلئے تیارہوں،ماحول کو خراب کیاجارہاہے،عابد شیرعلی کاجواب

منگل 20 مئی 2014 21:34

سینیٹ میں وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی،اعتزازاحسن اورکامل علی آغا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی اورکامل علی آغا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،کامل علی آغا نے کہاکہ میرے گھر 14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ عابد شیر علی نے چیلنج کیا کہ سات گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہوتو جو مرضی سزا دیں بھگتنے کیلئے تیارہوں۔ کیا آپ کو پتہ ہے جھوٹ بولنے کی کیاسزا ہے۔

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹیرکامل علی آغا نے سوال کیا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں کتنی بجلی پیدا کی ہے ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہورہی ہے میرے گھر میں چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ وزیرسات گھنٹے کی بات کررہے ہیں جس کے جواب میں وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ میں چیلنج کرتاہوں کہ ان کے علاقے میں سات آٹھ گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی اگر چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتو جو مرضی ایوان سزا تجویز کردے بھگتنے کیلئے تیارہوں انہوں نے کامل علی آغا کو مخاطب کرکے کہا کہ کیاآپ کو پتہ ہے ایوان میں جھوٹ بولنے کی سزا کیاہے اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا تاہم قائمقام چیئرمین نے معاملے کو سنبھالتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کوسوال کرنے کاموقع دیا جس پر دوبارہ ماحول گرم ہوگیا سینیٹراعتزاز احسن نے کہاکہ خواجہ آصف نے کہاتھا کہ نیت نیک ہوتو پندرہ دن میں لوڈشیڈنگ ختم ہوسکتی ہے کیا ان کی نیت نیک نہیں ہے یاپھرغلط بیانی کررہے تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاتھا کہ تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا لیکن ایسا نہیں ہوا کیاوزیر نے ان کاکوئی نا م تجویز کیاہے جس کے جواب میں عابد شیرعلی برہم ہوگئے اور کہا کہ شہبازشریف علی باباچالیس چوروں کی بات بھی کرتے تھے اس دوران قائمقام چیئرمین نے ہدایت کی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں بات نہ کی جائے اس موقع پر عابد شیر علی نے کہاکہ اعتزاز احسن سینئر وکیل ہیں وہ عزت کرائیں لیکن یہ چاہتے ہیں کہ میں آصف علی زرداری کے حوالے سے یہاں بات کروں ہم ان کااحترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے اعتزاز احسن کو کہاکہ آپ ماحول خراب کررہے ہیں۔