پی آئی اے کا کراچی ائیرپورٹ پر موجود تمام طیارے لاہور اور اسلام آباد بھیجنے کافیصلہ

منگل 20 مئی 2014 21:36

پی آئی اے کا کراچی ائیرپورٹ پر موجود تمام طیارے لاہور اور اسلام آباد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) کراچی ائیرپورٹ پر تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے بھیجنے کافیصلہ کر لیا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر موجود پی آئی اے کے طیاروں کو اسلام آباد اور لاہور بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی ایس او اور ریفائنری کے درمیان ایشو کے باعث تیل کی قلت ہے،پی آئی اے کی جانب سے ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں، کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک پروازیں چلانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔