تحریک انصاف کالوڈ شیڈنگ ،بیروزگاری اور مہنگائی کے ایشوز پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ ،مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا،دیگر مقامات پر بھی احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائینگے‘ ذرائع

بدھ 21 مئی 2014 22:00

تحریک انصاف کالوڈ شیڈنگ ،بیروزگاری اور مہنگائی کے ایشوز پر حکومت کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے لوڈ شیڈنگ ،بیروزگاری اور مہنگائی کے ایشوز پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کر لیا ،اس سلسلہ میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مختلف ایشوز پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ اس سلسلے کا آغاز مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگا کر کیا جائے گا جبکہ اسکے علاوہ بھی احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائینگے۔