وہ وقت دور نہیں جلد بالی ووڈ کی فلمیں ہالی ووڈ کا مقابلہ کیا کریں گی، شاہ رخ خان
ہفتہ 24 مئی 2014 16:35
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے وہ وقت دور نہیں جلد بالی ووڈ کی فلمیں ہالی ووڈ کا مقابلہ کیا کریں گی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا بہت خوشی کی بات ہے لیکن ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور جونی ڈپ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے، آج بالی ووڈ کی آمدنی کا ہالی ووڈ سے موازنہ کیا جا رہا ہے اور کل ہماری فلموں کا موازنہ بھی ہالی ووڈ فلموں سے کیا جائے گا۔کنگ خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں فلموں، اشتہارات، پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل کے ذریعے بہت پیسہ کمایا اور کسی بھی شخص کی کامیابی کے پیچھے بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میں آج صرف اپنے بچوں کی بدولت امیر ہوں جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور جنہیں دیکھ کر مجھے خوشی اور اطمینان کا اظہار ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ چند رور قبل ہی ویلتھ ایکس نامی ادارے کی جانب سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی مشترکہ فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کامیڈین اداکار جیری سینفیلڈ 82 کروڑ ڈالر کما کر دنیا کے پہلے امیر ترین اداکار جب کہ بالی ووڈ کے کنگ خان 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
-
منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، الو ارجن پر مقدمہ درج
-
ادیتی راؤ شارمین سہگل کے حق میں سامنے آگئیں
-
مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.