پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 59 بھارتی قیدی رہا کردیئے

اتوار 25 مئی 2014 11:59

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 59 بھارتی قیدی رہا کردیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستان نے ملیر جیل سے 59 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کردیا ہے جنہیں پیر کے روز واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پاکستان کی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے 59 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رہا کئے گئے قیدیوں میں 58 ماہی گیر ہیں جنہیں پاکستانی سمندری حدود سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک قیدی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔

رہا کئے گئے تمام قیدیوں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے بھارتی حکومت کو دو ماہ قبل ان بھارتی قیدیوں کی دستاویزات بھجوائی تھیں، بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں اپنا شہری تسلیم کئے جانے کے بعد انہیں رہا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :