برسلز میں یہودی عجائب گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ، ایک زخمی ،مشکوک شخص گرفتار، حملے کے پیچھے یہودیوں سے نفرت نظر آتی ہے ،بیلجیئم کے وزیر داخلہ کا بیان ،واقعے کے بعد ملک بھر میں تمام یہودی اداروں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی

اتوار 25 مئی 2014 13:50

برسلز میں یہودی عجائب گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یہودی عجائب گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حملے کے پیچھے یہودیوں سے نفرت نظر آتی ہے برسلز فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق میوزیم تک گاڑی میں آیا اور اندر جانے کے بعد فائرنگ کردی۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔میری مے کے مطابق ابھی تک دستیاب اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ایک شخص ملوث تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ عجائب گھر میں رونما ہوا پولیس نے مشتبہ شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایک شخص موقع سے اپنی گاڑی میں بھاگنے کی کوشش کررہا تھا اور ہم نے شبہ ہونے پر اسے گرفتار لیا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کا واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ادھر بیلجیئم کی وزیر داخلہ نے حملے کو یہودی مخالف عزائم کا پیش خیمہ قرار دتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ یہودی عجائب گھر پر پیش آیاواقعے کے بعد ملک بھر میں تمام یہودی اداروں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ۔واقعے کے وقت علاقے میں موجود وزیر خارجہ ڈیڈیئر رینڈر نے کہا کہ عینی شاہدین نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ بمبار کو میوزیم میں داخل ہوتے وقت ایک مشتبہ بیگ ساتھ لے جاتے دیکھا تھا۔