پشاور،پنجاب سے خیبرپختونخوا کوگندم اورآٹاسپلائی پرپابندی،گورنرخیبرپختونخوا کاوزیراعلی شہبازشریف سے رابطہ،وزیراعلی پنجاب نے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کردیئے،خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا حصہ ہیں، کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائے گا، شہبازشریف کی گورنرخیبرپختونخواکویقین دہانی
اتوار 25 مئی 2014 20:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کے رابطہ کرنے پروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا حصہ ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائے گا گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ رواں سیزن کے دوران پنجاب سے صوبہ خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا اورفاٹا پر مشتمل اس وسیع خطہ میں نہ صرف آٹے کی قلت جنم لے سکتی ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں قیمتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے جبکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے گورنر نے اس معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں پنجاب سے صوبہ خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی اور اس کے نتیجہ میں جنم لینے والی صورت حال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ اس وقت جب خیبرپختونخوا اورفاٹا پر مشتمل اس حساس خطہ کے عوام دیگر گوناگوں مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں انہیں گندم اورآٹے کی فراہمی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا لہذا صوبہ اورفاٹا کو گندم کی ترسیل پر عائد یہ پابندی فی الفور ختم کی جائے ان کی جانب سے یہ معاملہ اٹھانے پروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے گورنرسردارمہتاب احمدخان کو بتایا کہ وہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم اورآٹے کی ترسیل پر عائدپابندی کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اس پنجاب سے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کو گندم اور آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کریں کیونکہ خیبرپختونخواکے عوام ہمارے وجودکاحصہ ہیں اور ان کی مشکلات اور تکالیف ہماری اپنی تکالیف اور مشکلات ہیں گورنر سردار مہتاب احمدخان نے وزیراعلی میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیا کہ ان کی سرکردگی میں حکومت پنجاب کی جانب سے تعان کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.