پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں ، پاکستانی قونصلر آفتاب احمد کھوکھر

جمعرات 29 مئی 2014 16:24

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) سعودی عرب میں پاکستان کے قونصلرجنرل آفتاب احمد کھوکھر نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وہ جدہ چیمبرآف کامرس میں پاک سعودی دوستی تعلقات اورتعلیمی شعبے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس اورانعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اوران کیلئے مستقبل میں نیک تمناوں کا اظہارکیا۔پاکستانی قونصلرجنرل نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات وقت کی آّزمائش پر پورا اترے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات تاریخی ہیں اورہم ایک دوسرے کی ہر فورم پر حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :