عمران فاروق قتل کیس میں اپنی قانونی ذمے داریاں پوری کریں گے ، چوہدری نثار علی
جمعہ 30 مئی 2014 21:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمے داریاں پوری کرےگا جبکہ اس سلسلے میں برطانوی تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ان کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے معاملے کو اٹھایا گیا، برطانوی ہائی کمشنرنے وزیرداخلہ سے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کو برطانیہ کی مدد کرنا ہوگی جس پر چوہدری نثار نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی تمام قانونی ذمے داریاں پوری کرے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ ہائی کمشنر نے چوہدری نثار کو انٹرنل سیکیورٹی پالیسی پر مدد دینے کی بھی پیش کش کی۔واضح رہے کہ عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کے گھر کے قریب قتل کیا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کیس سے متعلق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو نامزد ملزمان محسن علی سید اور کاشف خان کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.