احتجاج کرنے والوں کا مقصد اور ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا، وزیراعظم نواز شریف
ہفتہ 31 مئی 2014 13:37
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد اور ایجنڈا سمجھ میں نہیں آرہا،کوئی کینیڈا سے اعلان کر رہا ہے، لندن میں اجلاس ہو رہے ہیں۔ 65 سال یہی کچھ ہوتا رہا،خدا کے واسطے پاکستان کو چلنے دو۔گوجرانوالہ میں وزیراعظم نوازشریف نے نندی پورپاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ نندی پورکا منصوبہ ہماری توقعات سے پہلے مکمل ہورہا ہے۔مشینری تین سال تک کراچی بندرگاہ پر سڑتی رہی۔انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔پورٹ قاسم اور ساہی وال میں اس حکومت نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہے۔
(جاری ہے)
نیلم جہلم پاورپلانٹ کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔
منصوبوں پرکام کی رفتار پاکستان کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ نندی پور منصوبے میں مجرمانہ غیرذمہ داری کا ثبوت دیا گیا۔اس منصوبے میں تاخیر سے ملک کو اربوں کھربوں روپے کا نقصان پہنچا، اس کا کہیں کوئی شمارنہیں۔نیلم جہلم منصوبہ کرپشن اورلاپرواہی کی ایک اورمثال ہے۔نیلم جہلم پر لاگت کا تخمینہ 84 ارب روپے تھا۔اب نیلم جہلم منصوبہ 275 ارب روپے میں مکمل ہونے جارہا ہے۔عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں جو انہوں نے الیکشن میں مسلم لیگ ن پرکیا۔ شورمچانے والوں کوپتہ لگنا چاہیے کہ جہاں سے انہیں ووٹ ملا ہے وہاں بھی یہ حکومت ترقیاتی منصوبے پورے کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.