تھرمیں تعلیم، صحت اور لائیو اسٹاک میں بہتری لائی جائیگی، شمس الدین شیخ
پیر 2 جون 2014 15:57
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد کمیونٹی ڈیولپمنٹ پرتوجہ دی جاتی ہے لیکن سندھ اینگرو مائننگ کمپنی نے تھر کے بلاک ٹو میں کوئلے کی کان کی تعمیر سے قبل ہی سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی نے مقامی سطح پر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سماجی بہتری کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد تھر کی مقامی کمیونٹی کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین اے شیخ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ تھر میں تعلیم، صحت اور لائیواسٹاک کی سہولتوں کے ساتھ مقامی کلچر کی بھی ترویج کی جائیگی۔ تھر کے باسیوں کے لیے ان کا کل اثاثہ مال مویشی ہیں جو غذائی کمی اور بیماریوں کے سبب اموات کا شکار ہونے پر تھر کے باسیوں کی زندگی بھی مزید مشکل ہوجاتی ہے اس لیے سندھ اینگرو مائننگ نے تھر میں مویشیوں کی صحت کی بہتری کے منصوبوں کو بھی اپنی سرگرمیوں کا حصہ بنایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.