جمہوریت اگر ڈی ریل ہوئی تو اس کے اتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے کہ تاریخ بدکردار لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
پیر 2 جون 2014 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف وہ لوگ الائنسز بنارہے ہیں جن کی پارلیمنٹ کے اندر نہ تو اپنی نمائندگی اور نہ ہی عوام میں پذیرائی ہے‘ نواز شریف کے پاس اکثریت ہے‘ انہیں اپنی مدت پوری کرنی چاہئے‘ جمہوریت اگر ڈی ریل ہوئی تو اس کے اتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے کہ تاریخ بدکردار لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی‘ نیشنل پارٹی کو پاکستان کے تمام صوبوں میں مستحکم کرتے ہوئے اس کی تنظیم سازی کی جائے گی‘ وفاقی کی طرف سے 45بلین کا ترقیاتی بجٹ مل چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار امام بخش قیصرانی اور علی ناصر نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالمالک نے انکی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری جماعت ناصرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں منظم ہوگی۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں اس کی تنظیم نو کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں سابق حکومت کے تین سو لوگوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کرپٹ لوگوں کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے انہیں عوام میں بے نقاب کیا جائیگا اس سلسلے میں اینٹی کرپشن ابتدائی تحقیقات مکمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری نظام کو چلنے دینا چاہئے۔ پاکستان میں جمہوریت ابتدائی سٹیج پر ہے۔ موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج انتہاء پسندی‘ دہشت گردی اور فرقہ واریت سے نمٹنا ہے۔ بلوچستان میں جو ایک سال پہلے بدامنی‘ اغواء‘ ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کا جو سلسلہ چل رہا تھا وہ اب بہتر ہورہا ہے اور لوگ اب ہماری حکومت پر اعتماد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ گوادر پورٹ کی خوشحالی سے پاکستان خوشحال ہوگا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.