قومی اسمبلی میں شیم شیم کے نعروں پر سپیکر نے اپوزیشن اراکین کو روک دیا

منگل 10 جون 2014 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) قومی اسمبلی میں شیم شیم کے نعروں پر سپیکر نے اپوزیشن اراکین کو روک دیا ، ایوان کا ماحول خراب نہ کریں ، سردار ایاز صادق کی تنبیہ ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اس وقت پیپلز پارٹی کی اراکین قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے تو فوراً سپیکر ایاز صادق نے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ایوان کا ماحول خراب ہوتا ہے اور اراکین ڈسٹرپ ہوتے ہیں اس لئے ایوان کے ڈیکورم کا خیال کریں ۔(ر اش د/حیدر، احمد نواز)