سمندری طوفان کے باعث کراچی کے 500 سے زائد خاندان نقل مکانی پر مجبور
جمعہ 13 جون 2014 18:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) سمندری طوفان نانوک نے ساحلی پٹی کے مکینوں کا گھروں میں رہنا اجیرن کردیا جس کے باعث بن قاسم ٹاؤن کے 500 سے زائد خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ سمندری طوفان نانوک پاکستان کی حدودسے بہت دور ہے لیکن اس کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی تک محسوس کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز سے سمندر بپھرا ہوا ہے اور بے چین لہروں نے کراچی کے بن قاسم ٹاون کی ساحلی پٹی کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
ریڑھی گوٹھ، ڈبلہ گوٹھ اور لٹھ بستی کے 500 سے زائد گھروں میں 3، 3 فٹ تک پانی داخل ہوگیا جس کے باعث متعدد خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر ہزاروں خاندان برسوں سے آباد ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کبھی ان کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔(جاری ہے)
دوسری طرف سمندری طغیانی کے باعث کیٹی بندر بچاؤ بند میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس سے احمد شولانی، احمد ملاح، سلیمان شولانی، صدیق شولانی اور قاصم ملاح سمیت 6 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جب کہ شگاف کی بروقت اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہ پہنچ سکا، جس کے باعث علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔
ادھر کھارو چھان میں سمندر میں طغیانی کے باعث مسری بلوچ، اللہ ڈنو ملاح، طالب، حاجی موسیٰ سمو، حسن ملاح اور دیگر 12 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.