فیفا فٹبال ورلڈ کپ :ماریکانا سٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ

منگل 17 جون 2014 14:48

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) ماریکانا اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں اچانک فائرنگ سے صورتحال مزیدخراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن اور بوسنیا کے درمیان میچ سے قبل 250 کے قریب مظاہرین اسٹیڈیم کے قریب جمع ہوگئے، انھوں نے پولیس کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش شروع کی جس پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ مظاہرین کی آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے بھی کیا، شور شرابے کے بیچ اچانک ایک گاڑی قریب رکی اور ڈرائیور نے ہوائی فائر کرنے کے بعد چلا کر مظاہرین کو وہاں سے ہٹ جانے کو کہا۔

جس سے وہاں پر موجود لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی، بعد میں مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کرنیوالا شخص دراصل سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار تھا۔