کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے تسلسل میں پولیس کی جانب سے کھلی کچہریاں لگائی جائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی

بدھ 18 جون 2014 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ایسٹ ویسٹ ساؤتھ زونز کے ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے تسلسل میں پولیس کی جانب سے کھلی کچہریاں لگائی جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے کے ضمن میں علاقائی سطح پر لگائی جانے والی کھلی کچہریوں میں تمام ڈی آئی جیز خود سمیت متعلقہ ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیز کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اور علاقوں میں جرائم ودیگر غیرقانونی سرگرمیوں یا پھر پولیس کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے عام شہریوں کی شکایات پر ناصرف فوری پولیس کارروائیوں بلکہ مرتکبین پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائیوں کو ہر سطح پر ممکن بنائیں گے۔

انہوں نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے حوالے سے مقامات کی نشاندہی سمیت دیگر درکار سہولتوں سے متعلق تمام تر سفارشات برائے ملاحظہ وعملی اقدامات جلد سے جلد ارسال کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :