امریکہ ،دولت مندوں کو پھانسنے کے لیے عورتوں کی خصوصی تربیت

جمعہ 20 جون 2014 15:06

امریکہ ،دولت مندوں کو پھانسنے کے لیے عورتوں کی خصوصی تربیت

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) مرد دنیا کے کسی بھی خطے کے ہوں، عورتوں کی چکنی چپڑی باتوں میں پھنستے انہیں زیادہ وقت نہیں لگتا، صنف نازک کی کشش کی فطرتا بڑے بڑوں کو ان کی زلف کی اسیر بنا دیتی ہے۔ مگر اب معاملہ ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے، وہ یہ کہ امریکا میں ایک باضابطہ تربیتی ادارہ قائم کیا گیا ہے جس میں خواتین کو دولت مند مردوں کو پھانسنے کے "گْر" سکھائے جاتے ہیں۔

انہیں بتایا جاتا کہ خواتین کس طرح کسی امیر شخص کو اپنے چنگل میں پھنسانے کے بعد اس کی دولت کے استعمال کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔برطانوی ویب پورٹل "میرر" کے مطابق 37 سالہ کارلا ابونیا نامی ایک خاتون نے ذاتی تجربات کی بناء پر دنیا کے کئی امراء کے ساتھ راہ و رسم بڑھائی۔

(جاری ہے)

ان سے بیش قیمت تحائف وصول کیے۔ اب وہ دوسری خواتین کو بھی اپنی ڈگر پر چلانے کے لیے مشوروں کے علاوہ انہیں عملی تربیت فراہم کر رہی ہے۔

کارلا نے امریکی شہر نیو یارک میں "مردوں کو رجھانے" کے لیے ایک تربیتی ادارہ قائم کیا ہے، جس میں خواتین کی تربیت کے لیے تعلقات عامہ کے ماہر آلن شنائیڈر کی بھی خدمات لی گئی ہیں۔دْنیا کے اس منفرد اسکول میں خواتین کو امراء سے قربت بڑھانے کے پانچ بنیادی طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ ان میں مردوں کو بہکانا، مفاہمت سکھانا، سخاوت، کشش اور حسن سلوک جیسے رویے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر خواتین کو پلاسٹک سرجن کی ماہرانہ خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ خواتین کو بتایا جاتا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے آپ خود کو زیادہ پرکشش بنا کر کسی بھی امیر کا دل موہ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :