پنجاب حکومت کی کسانوں کیلئے کھاد پر سبسڈی کے اعلان کے باوجودفیصل آباد کے کسان ناخوش

ہفتہ 21 جون 2014 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کو خوش کرنے کیلئے کھاد پر سبسڈی کے اعلان کے باوجودفیصل آباد کے کسان اسے ناکافی قرار دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں کھاد پر سبسڈی دینے کے اعلان پرناخوش کسانوں کا کہنا ہے کہ سارے مسائل حل کرنے کے لیے یہ انتہائی ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے کھاد پر 5 ارب روپے کی سبسڈی تو دی لیکن زرعی آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا، جب کہ بجلی اور ڈیزل کی ناقابل برداشت قیمتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

کسان نالاں ہیں کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے زراعت کے شعبہ پر مناسب توجہ دی جا رہی ہے نہ کسانوں کی مشکلات دور کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے۔صرف کھاد پر ہی سبسڈی زراعت میں انقلاب نہیں لاسکتی، کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ بیج اور ڈیزل کی قیمتیں کم اور پانی کی دستیابی کو بہتر بنا کر ہی یہ خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :