کراچی،گلشن حدید میں مغوی ڈاکٹر بازیاب ، مقابلے میں 3 اغوا کار بھی مارے گئے

ہفتہ 21 جون 2014 23:23

کراچی،گلشن حدید میں مغوی ڈاکٹر بازیاب ، مقابلے میں 3 اغوا کار بھی مارے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) سی آئی ڈی پولیس نے گلشن حدید میں کارروائی کرکے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرالیا جبکہ مقابلے میں 3 اغوا کار بھی مارے گئے، اغواکاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ کے قریب پولیس اور سی آئی ڈی کی کارروائی میں 3 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ 22 روز قبل اغوا ہونے والے پیٹرول پمپ کے مالک ڈاکٹر منصور کو بازیاب کرلیا گیا۔ ملزمان نے ڈاکٹر منصور کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق اغوا کاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :