طاہر القادری لندن سے دبئی کیلئے روانہ ، کل پاکستان پہنچیں گے، غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائوں گا، سربراہ عوامی تحریک
اتوار 22 جون 2014 19:32
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) طاہر القادری لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔ صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں وہ کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے۔ڈاکٹر طاہر القادری پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے ہیتھر و ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ائیرپورٹ جاتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے بات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت کیوں بوکھلا گئی ہے۔ حکومت اپنے اقتدار کی قبر خود کھود رہی ہے بعد میں ایئر پورٹ پہنچنے پر انہوں نے دوبارہ میڈیا سے بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدو جہد کے دوران انہیں یا انکے کسی کارکن کو قتل کیا گیا تو جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
ہیتھرو ایئر پورٹ انہوں نے اپنا بورڈ کارڈ ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی میڈیا کو دکھایا۔ ایمریٹس ایئر لائن کی یہ پرواز رات سوا ایک بجے دبئی پہنچے گی۔ طاہر القادری صبح سوا چار بجے دبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے اور ان کی پرواز صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد اُن کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد سے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ان کا قافلہ زمینی راستے سے لاہور پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.