پاک فوج نےکنڑمیں کوئی کارروائی نہیں کی افغان حکام کےالزام بےبنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
منگل 24 جون 2014 12:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) دفتر خارجہ نے افغان حکومت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے دونوں ممالک کی امن کوششیں متاثر ہوں گی۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دہشت گرد افغان علاقوں سے پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کررہے ہیں لیکن پاک فوج نے اپنے دفاع میں ہمیشہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فوجیوں نے صوبہ کنڑ میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اس سلسلے میں افغان حکومت کا الزام بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا حامی ہے، پاکستان کو امید ہے کہ افغان حکومت کسی ایسے اقدام سے گریز کرے گی جس سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان ہو، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف ہے اور سمجھتا ہے کہ افغان حکام کے ایسے بے بنیاد الزامات سے نہ صرف ماحول بلکہ دونوں ممالک کی امن کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔
واضح رہے کہ افغان حکومت نے گزشتہ دنوں یہ الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کے فوجی سادہ کپڑوں میں افغان صوبے کنڑ میں کارروائیاں کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.