طاہرالقادری آئے اپنی خوشی سے ہیں مگرجائیں گے اب قانون کی مرضی سے، پرویز رشید
منگل 24 جون 2014 13:36
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری جیسے کردار ہمیں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آ تو گئے ہیں لیکن اب قانون کی مرضی سے جائیں گے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزدنیا نے یہ مناظر دیکھے کہ راولپنڈی میں کس طرح ڈنڈا بردار لوگ ملک میں قانون نافذ کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے والوں تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔
راولپنڈی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ان کے غنڈوں نے 100 سے پولیس اہل کاروں پرتشدد کیا، ان کی ہڈیاں توڑی گئیں اور ان کے نازک حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
یہ سب کچھ ڈاکٹر طاہر القادری کے عقیدے کی غلامی میں جھکڑے ہوئے لوگوں نے کیا ہے۔ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے اس کی مذمت کرتے ہیں اور ملک کے اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ملک کا ہر شخص ان کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک ایک طویل عرصے سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہا ہے، ایک شخص بیرون ملک سے دہشتگردی کی نئی قسم لایا ہے اس کا بھی ہم مل کر مقابلہ کریں گے۔ شمالی وزیرستان میں ملک کی سلامتی کے لئے مسلح افواج کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہاں ظلم کرنے والے بچ جائیں اور امن کے سفر کو نقصان پہنچایا جائے۔ ڈاکٹرطاہر القادری جیسے کردار ہمیں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس سارے معاملے میں قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئے تو ہیں لیکن اب قانون کی مرضی سے جائیں گے۔پرویزرشید
نے کہا کہ کراچی ، لاہور اور راولپنڈی میں ڈرامے لگانے والوں کو قابو کرنا ہماری ذمہ داری ہے جنہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکے والوں کی بھی بھرپور مدد کی جائے گی۔ 18 کروڑ لوگ اپنے چند لاکھ پاکستانیوں بھائیوں کی بہت اچھے طریقے سے کرسکتے ہیں، ہمیں ان مہمانوں کی خدمت کرنی ہے اور ہم اس ذمہ داری سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.