حکومت صحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو اولیت دئیے ہوئے ہے‘ ملک اقبال چنٹر
منگل 24 جون 2014 18:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) حکومت صحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو اولیت دئیے ہوئے ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات بنیادی سطح پر دی جاسکیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کو احساس محرومیوں سے باہر نکالنا حکومت کا اہم مشن ہے تاکہ انہیں گزشتہ ادوار کی احساس کمتریوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے دور میں لایا جاسکے۔ اس سلسلے میں حکومت نے نئے بجٹ میں 3.92بلین روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں ہیلتھ سروسزفراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد اقدامات عمل میں لائے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ 207.4ملین روپے کی لاگت سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 203.6ملین روپے کی لاگت سے آپریشن تھیڑوں کو جدید اور سائنسی سطح پر استوار کیا جائے گا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ 703.9ملین روپے کی لاگت سے کارڈیاک سرجری بلاک کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ 701ملین روپے کی لاگت سے تھیلسمیا اور میروٹرانسپلانٹ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ملک اقبال چنٹر نے کہا کہ 1.48بلین روپے کی لاگت سے سول ہسپتال جھانگیوالابہاولپور کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید میڈیکل کالج میں 199.469ملین روپے کی لاگت سے کرونوکری کیئر یونٹ کا قیام اور اینجیوگرافی کی سہولیات عوام کو فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں صوبے کا ہر خطہ خوشحال اور ترقی یافتہ بنا دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.