غیر ملکی ایئر لائنز کا حساس ایئر پورٹس پر رات کو جہاز اتارنے سے انکار
ہفتہ 28 جون 2014 11:57
پشاور / کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) غیر ملکی ایئر لائنز نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور پشاور میں طیارے پر فائرنگ کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن جاری رکھنے یا بندکرنے پرغورشروع کر دیاہے۔ دو بڑے ایئرپورٹس پردہشت گردی کی کارراوئیوں کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز نے حساس ایئرپورٹس پر رات کوجہاز اتارنے سے معذرت کرلی ہے،غیرملکی ایئرلائنز کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ وہ دن کوہی اپنا فضائی آپریشن کریں گی،کیتھے پیسفک نے29جون کے بعد اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
ایمرٹس ایئر لائن نے اگلے3دن اپنی فلائٹس پشاور ایئرپورٹکے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارنے پر اصرار کیا ہے۔ اتحاد ایئر لائن بھی پشاور ایئر پورٹ پر طیارے اتارنے سے گریزاں ہے جبکہ تھائی ایئر لائن نے بھی آپریشن جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور شروع کر دیاہے۔(جاری ہے)
آئی این پی کے مطابق سعودی ایئرلائنز نے بھی پشاورکیلیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں ۔
پشاور سے نمائندے کے مطابق پشاور میں طیارے پر فائرنگ کی جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے ، پولیس حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سلیمان خیل بڈھ بیر سے ایم 16 گن کے 16 خالی خول برآمد کرلیے ہیں ، کالعدم تنظیم کے ارکان نے فائرنگ کیلئے بند سکول کی چھت کو استعمال کیا ، چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جس میں56 مشکوک افراد گرفتار کرکے 4 کلاشنکوف، 16 پستول، 4 بندوق اور ہزاروں کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں ، پشاور اور چترال ایئرپورٹس پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردیے گئے ہیں ، سیکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.