بلوچستان اسمبلی کااجلاس مقررہ وقت سے دودوگھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،مختلف بلوں کی منظوری دی گئی

ہفتہ 28 جون 2014 21:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس پروگرام کے مطابق 11بجے شروع ہونا تھا مگر اسپیکر میر جان محمد جمالی کے چیمبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مخلوط حکومت میں شامل پارلیمانی گروپوں کیساتھ میٹنگ کی وجہ سے اجلاس پونے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور اس طرح اسمبلی کا اجلاس 12بجکر 45منٹ پر شروع ہوا اجلاس میں سرکاری کارروائی برائے قانون سازی کی گئی جس کے مطابق چار مسودہ قانون صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے ایوان میں پیش کیا جسے ارکان اسمبلی نے منظور کرلیا ان میں نمبر1بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر19مصدرہ 2014کا منظور کیا جانا ۔

(جاری ہے)

وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے ترمیمی مسودہ قانون نمبر19مصدرہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قوااعد وانضباط کا ر مجریہ 1947کے قاعدہ 85(2)کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر19مصدرہ 2014کو فی الفور زیر غور لایا جائے ۔

وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر19مصدرہ 2014کو منظور کیا جائے ۔(2)وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر20مصدرہ 2014کا منظور کیا جانا ۔وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کے مشاہرات مواجباب اور استحاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر20مصدرہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1947کے قاعدہ 85(2)کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر20مصدرہ 2014کو فی الفور زیر غور لایا جائے ۔

وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر20مصدرہ 2014کو منظور کیا جائے ۔(3)اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون 21مصدرہ 2014کا منظور کیا جانا وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کے ترمیمی مسودہ قانون نمبر21مصدرہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کارمجریہ 1947کے قاعدہ 85( 2)کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر21مصدرہ 2014کو فی الفور زیر غور لایا جائے ۔

وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کے ترمیمی مسودہ 21قانون مصدرہ 2014کو منظورکیا جائے ( 4) اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2014مسودہ قانون نمبر22مصدرہ 2014کا منظور کیا جانا ۔وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہراتا مواجباب اور استحقاقات کے ترمیمی مسودہ قانون نمبر22مصدرہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1947ء کے قاعدہ 85(2)کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کا ترمیمی مسودہ قانون نمبر22مصدرہ 2014کو فی الفور زیر غور لایا جائے ۔وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی تحریک پیش کرینگے کہ اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی کے مشاہرات مواجباب اور استحقاقات کے ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2014مسودہ قانون نمبر22مصدرہ 2014کو منظور کیا جائے ۔جس پر ارکان اسمبلی نے چاروں مسودہ قانون کی منظوری دیدی اور ارکان اسمبلی نے بعد میں ڈیسک بجا کر مسودہ قانون کی منظوری کا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :