فیصل آباد، پولیس کے دومختلف مقامات پرچھا پے، تقریبا پانچ لاکھ روپے کی ولائتی شراب برآمد، 9 افراد کوگرفتار کرلیا

پیر 30 جون 2014 14:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) گلبرگ پولیس فیصل آباد نے دومختلف مقامات کریسچئن ٹاؤن(بستی عیسائیاں)اوروارث پورہ میں چھاپہ مار کر تقریبا پانچ لاکھ روپے کی ولائتی شراب جن میں بےئر(شراب)بھی شامل ہے برآمد کرکے 9،افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے بعدازاں پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں لاکھوں روپے کی ولائتی شراب کی جگہ ہزاروں روپے کی دیسی کچی شراب لیٹروں میں ظاہر کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او صدیق چیمہ نے بستی عیسائیاں کے مختلف گھروں میں چھاپے مار کر دو لاکھ روپے کی بئیر(شراب) برآمد کرکے آٹھ افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ محلہ وارث پورہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین لاکھ روپے کی ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کیں بعدازاں درج ہونے والے مقدمہ کی ایف آئی آر میں میں پولیس نے ولائتی شراب کی بوتلوں کی جگہ دیسی کچی شراب کو لیٹروں میں ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کرسچئین ٹاؤن(بستی عیسائیاں) کے مکینوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او گلبرگ صدیق چیمہ نے ان کے گھروں میں داخل ہو کر چادر اورچار دیواری کو پامال کیاہے اور پرمٹ ہولڈروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے پرمٹ میں حاصل کی گئی بےئر اورشراب کی دیگر بوتلیں خود فروخت کرکے اس کی جگہ دیسی کچی شراب ظاہر کی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی اس زیادتی کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :