پنجاب یوتھ فیسٹیول میں گینز ریکارڈ بنانے والے راشدنسیم گینز شو میں پرفارمنس کیلئے اٹلی روانہ ہوگئے

پیر 30 جون 2014 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء ) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں متعددد گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے نوجوان راشدنسیم میلان میں گینز کے شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے اتوار کی رات کراچی سے اٹلی روانہ ہوگئے، راشد نسیم نے اپنے سر سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جس کا مظاہرہ وہ گینز کے شو میں کریں گے، راشد نسیم کے ہمراہ مجتبیٰ اور جنید بھی ہیں،راشدنسیم کے اٹلی کے سفر اور دیگر انتظامات سپورٹس بورڈ پنجاب نے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد سعدی بھی گینز کے شو میں شرکت کیلئے 11جولائی کو روانہ ہو رہے ہیں، راشدنسیم اور محمد سعدی کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے گینز کے عالمی شو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں دونوں ریکارڈ ہولڈر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :