صدر مملکت نےجسٹس ناصرالملک کونیاچیف جسٹس مقرر کردیا
منگل 1 جولائی 2014 12:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) صدر مملکت نے جسٹس ناصر الملک کو ملک کا بائیسواں چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔ جسٹس ناصر الملک 17 اگست 1950کو سوات میں پیدا ہوئے، 1977 میں انر ٹیمپل لندن سے بارایٹ لا کرنے کے بعد پشاور میں وکالت شروع کی۔1981 میں وہ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری، جب کہ 1991 اور 1993 میں صدر منتخب ہوئے۔
اسی سال انہیں صوبہ سرحد کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا۔جسٹس ناصرالملک کو 4 جون 1994 کو پشاور ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا،31 مئی 2004 کو وہ ترقی پا کر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے، پانچ اپریل 2005 کو انہیں سپریم کا جج مقرر کیا گیا۔ جسٹس ناصرالملک نے نہ صرف 3 نومبر 2007 کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سےانکار کیا، بلکہ وہ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے فرمان کیخلاف حکم امتناعی جارنے کرنے والے سات رکنی بینچ میں بھی شامل تھے۔
(جاری ہے)
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا کر وہ معزول قرار پائے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت آنے کے بعد ستمبر میں دوبارہ حلف لے کر جج کے منصب پر بحال ہوگئے۔ وہ پی سی او، این آر او اور اٹھارویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچز کا حصہ رہے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے جرم میں سزا دینے والے بنچ کے سربراہ بھی وہی تھے ۔
وہ ملک کے بائیسویں چیف جسٹس ہیں، وہ 6 جولائی 2014 سے 16 اگست 2015 تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.