پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے آن لائن نیوز لیٹر”دی ہوپ“ لانچ کر دیا

منگل 1 جولائی 2014 18:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے آن لائن نیوز لیٹر”دی ہوپ“ لانچ کر دیا ۔ شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام ماہوار بنیادوں پر شائع ہونے والے12صفحات پر مشتمل نیوز لیٹر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کی تعلیمی سر گرمیوں کی تفصیلات و تصا ویر شامل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن نیوز لیٹر کی اشاعت کا مقصد صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ تعلیم اور اس کے ذیلی اداروں ، بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اندورن و بیرون ملک دیگر متعلقین کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی بے وسیلہ طبقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مفت اور معیاری تعلیم کے فروغ کی سرگرمیوں سے با خبر رکھنا ہے ۔

اس اقدام سے مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے اقدامات کے بارے میں عوامی آگاہی میں بھی اضافہ ہو گا ۔ آن لائن نیوز لیٹر کے ایڈ یٹرز کے فرائض قدرت اللہ ، عروج سلمان جبکہ ریسرچ ورک ساجد رضوی اور احسان الحق نے کیا ہے ۔ میگزین فوٹوگرافی عدنان امین نے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :