مالی سال2014ء بھی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ثابت نہ ہوسکا،مہنگائی، زرعی اور اقتصادی ترقی سمیت بیش تر اہداف پورے نہ ہوسکے

منگل 1 جولائی 2014 21:29

مالی سال2014ء بھی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ثابت نہ ہوسکا،مہنگائی، زرعی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2014ء) مالی سال2014ء بھی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ثابت نہ ہوسکا، مہنگائی، زرعی اور اقتصادی ترقی سمیت بیش تر اہداف پورے نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

مالی سال2013-14ء میں معاشی ترقی کا ہدف4.4فیصد تھا جو صرف4.1 فیصد رہی، مہنگائی کی شرح9.3 فیصد رہی، مالی سال2013ء میں یہ 7.8 فیصد تھی، زرعی شعبے نے بھی صرف2.1 فیصد ترقی کی، اس کا ہدف3.3 فیصد تھا، اسی طرح خدمات کے شعبے کی ترقی4.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.3 فیصد رہی، برآمدات میں اضافہ تو ہوا لیکن درآمدی مالیت اس سے کہیں زیادہ رہی اور نتیجتاً 16 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارہ ہوا، گذشتہ مالی سال 11ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی 19 کھرب 55 ارب روپے رہی، حالانکہ پورے سال کے لئے اس کا ہدف22 کھرب 75 ارب روپے تھا۔

تاہم مالی سال2014ء میں صنعتوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ساتھ ہی بیرونی سرمایہ کاری اور ترسیلات میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :