کراچی، رمضان نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے، مولانا ابرار رحمانی

بدھ 2 جولائی 2014 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) جما عت اہلسنّت کرا چی کے نائب امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے ، رمضان کا پورے احترام و تکریم کے ساتھ استقبال و اہتمام سنّت نبوی اہے ا س ماہ میں نیکیا ں کرنا آسان اور بدی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں، عبادت کا ثواب ستّر درجہ زیادہ عطا ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرنی مسجد گلشن اقبال میں اجتماع سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

مولانا رحمانی نے مزید کہا کہرب کی بارگاہ میں دولت ،شہرت ، عہدہ اہم نہیں بلکہ تقویٰ و پرہیز گاری کی بدولت اعلیٰ مقام حا صل ہوا کر تے ہیں ۔ ما ہ صیام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے اندر ایثار، قربانی ،اخوت،محبت اور مدد کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے خصو صاً غربا ء ،فقراء ،یتیم ،مسکین ،نادرا ،مفلو ک الحال افراد کی اللہ کی رضا و خوشنو دی حا صل کرنے کے لئے مدداور ان کی دلجوئی کریں۔ انہو ں نے کہا مسلمانوں کے ملک میں ماہ رمضان کے موقع پر اشیائے خو ردونوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ،ذخیرہ اندوزی،نا جائز منا فع خو ری بحیثیت مسلمان باعث شرم و انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :