محکمہ صحت نے ڈاکٹروں سمیت اہم آسامیوں پر ایڈہاک بھرتی کی اجازت مانگ لی

بدھ 2 جولائی 2014 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء )محکمہ صحت نے حکومت سے ڈاکٹروں سمیت اہم آسامیوں پر ایڈہاک بھرتی کی اجازت مانگ لی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلی کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ میں میڈیکل افسران، سینئر رجسٹرار، فارماسسٹ ،انستھیزیا اور پیرا میڈیکل کی دیگر سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتی میں خاصا وقت درکار ہے اس لئے کمیشن کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل ہونے تک اہم خالی اسامیوں پر ایڈہاک بھرتی کی اجازت دی جائے۔ش