خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
منگل 30 اپریل 2024 18:54
(جاری ہے)
کابینہ کی مذکورہ کمیٹی میں 9 وفاقی وزراء شامل ہیں اور کمیٹی نے چینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی،سی پیک کے زیر اہتمام زیر تکمیل سست رفتار منصوبوں کو دوبارہ فعال کرنا،چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے سی پیک توانائی منصوبوں کے ضمن میں خود آئی پی پیز کی طرف واجب الادا رقوم جلد جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو سستی بجلی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کی جانب سے بجلی کی تقسیم اور فراہمی کے لیے نیپرا کے لائسنس کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضروت ہے، علاقائی مسابقت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے چینی اور دیگر ممالک سے ہونے والی سرمایہ کاری کے لیے موجودہ مراعات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ان ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کا جائزہ لینے اور ان کے کامیاب تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔وزارت تجارت کو ایکسپورٹ پروسیسنگ گروپس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تحقیقی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، وزارت تجارت پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کا مستقبل برآمدات میں اضافے سے جڑا ہے، جدید صنعتی ترقی کے عالمی ماڈل میں برآمداتی شرح نمو کلیدی حیثیت رکھتی ہے، نجی کمپنیاں ہر سال اربوں روپے کماتی ہیں لیکن ان کی بیلنس شیٹ کے اعداد و شمار ملکی اقتصادی ترقی خاطر خواہ مددگار ثابت نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں نجی کمپنیاں اور کاروباری ادارے محض اپنے فائدے کے لیے لابنگ کرتے نظر آتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے اور وفود کے تبادلے دوطرفہ کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دو طرفہ تجارت، صنعتی و سمسجی شعبوں میں تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی کا نقیب ثابت ہوگا، اگر پاکستان کے پاس اپنی تجارتی، صنعتی، کاروباری حکمت عملی نہیں ہوگی تو ہمیں دوسروں کی حکمت عملی پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے گا، ہمیں اپنے مفادات کا از خود تعین کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ چینی ورکرز اور حکام کی سیکورٹی ہر سطح پر یقینی بنائے، فول پروف حفاظتی اقدامات اپنے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کا باعث نہیں ہونے چائیں، ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر غیر ریاستی اور ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر اپنے شہریوں کے لئے مشکلات اور غیر معمولی سماں پیدا کرنا بھی غیرملکیوں کے سامنے مثبت تاثر نہیں چھوڑتا، ہمیں دنیا کے سامنے ایک ہائی سیکورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی طلبہ پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی،کرغیزستان
-
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیاحوں کے لیے اپنے طیارے فرانس کیوں بھیج رہے ہیں؟
-
ایران خود صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا ذمہ دار ہے، امریکہ
-
کوئی کسی کی طرف سے پریس کانفرنس کرتا ہےتو کرتا رہے کوئی فرق نہیں پڑتا، جسٹس محسن اختر کیانی
-
گندم سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
-
9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
-
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
-
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالیں،علیمہ خان
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.