احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
وفاقی وزیر کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایف سی ڈی او کے ساتھ جاری تعاون کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ
منگل 30 اپریل 2024 18:54
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایف سی ڈی او کے ساتھ جاری تعاون کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترقیاتی ڈائریکٹر نے غربت میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، مالیاتی آلات، اور مالیاتی نظام اور احتساب جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مضبوط شراکت داری اور باہمی تعاون کی کوششوں پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں حکومت پاکستان اور ایف سی ڈی او کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور وزارت اقتصادی امور کے ساتھ مل کر سماجی شعبے کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے جدید گرین فنانسنگ آلات کی دریافت میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران فاقی وزیر احد چیمہ نے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کی بیوروکریسی کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے برطانیہ کی بیوروکریسی پر مبنی تربیتی پروگراموں کے بہترین نئے مواقعے تلاش کرنے کی تجویز پیش کی۔ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کے بارے میں مکمل آمادگی کااظہار کیا۔ انہوں نے ان شعبوں کا بھی بالخصوص ذکر کیا جہاں پبلک ایڈمنسٹریشن میں برطانیہ کی مہارت کو پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کے اختتام میں وفاقی وزیر نے معزز مہمان اور ان کے وفدکا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص موسمیاتی فنانس، آفات کے خاتمے، اور سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو میں مالی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے بجٹ سے باہر کے منصوبوں کی بہتر نمائش اور ایف سی ڈی او کے منصوبوں اور قومی ترقی کے مقاصد کے مابین صف بندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.