شادی اور محبت کے درمیان ٹوئٹر بن گیا دشمن
جمعرات 3 جولائی 2014 23:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) سوشل میڈیا کا بے حد استعمال انسان کے جذباتی تعلقات میں خلیج پیدا کر رہا ہے اور جس کے نتیجے میں شادی اور محبت جیسے رشتے کمزور پڑ رہے ہیں۔امریکی جنرل سائبر سائیکالوجی اور سوشل نیٹ ورکنگ میں جاری ہونے والی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کا حد سے زیادہ استعمال انسانی رشتوں اور جذبات کو متاثر کرتا ہے اس سےقبل اسی میگزین میں فیس بک کے حوالے سے بھی یہی تحقیق سامنے آچکی ہے۔
تحقیق کے مصنف یونیورسٹی آف میسوری کےپروفیسر رسل کلے ٹون کے مطابق ٹوئٹر کا زیادہ استعمال شادی اور محبت کے رشتوں کے درمیان دوریاں اور فاصلے پیدا کرتا ہے جس کے باعث پیار کرنے والوں میں علیحٰدگی اوردوریاں پیدا ہوتی ہیں۔(جاری ہے)
جو بات سامنے بیٹھ کر کرنی چاہئے وہ جب ٹوئٹر پر کی جاتی ہے تو اس سے غلطی فہمیاں پیدا ہوتی ہیں جو بالآخر طلاق اور الگ ہوجانے جیسے واقعات کو جنم دیتی ہے۔
اس تحقیق کےمطابق سروے کےدوران 581 افراد سے رائے لی گی جو ٹوئٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان سے پوچھا گیا کہ ٹوئٹر ان کے تعلقات کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ تحقیق سے جو بات سامنے آئی کہ ٹوئٹر سے بات چیت کے بعد اکثر محبت کرنے والوں کےتعلقات میں خلش پیدا ہوجاتی ہے جو رفتہ رفتہ ایک دوسرے کو دور کردیتی ہے۔کلے ٹون نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی تحقیق کا جانزہ لیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ سے یہ بات واضح ہوگئی ہےکہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال جذباتی تعلقات پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سوشل میڈیا کے استعمال سے آپ کے پیار میں مشکلات پیدا ہونا شروع ہو جائیں تو اس کے منفی اثرات دلوں میں دوریاں پیدا کردتیے ہیں اور یہی وہ نتائج ہیں جو اس کے زیادہ استعمال کو تباہ کن بناتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.