غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش،متعددیہودی کالونیاں جل کرخاکستر
جمعہ 4 جولائی 2014 17:25
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) مقبوضہ بیت المقدس میں دو روز قبل انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک نو عمر فلسطینی کے اغواء اور بہیمانہ قتل کے بعد فلسطین بھر میں کشیدگی کی فضاء بدستور برقرار ہے۔مْشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے ساتھ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں دسیوں راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ حملوں کے نتیجے میں کئی یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب واقع جنوبی اسرائیل کی یہودی کالونیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وقفے وقفے سے یہودی کالونیوں میں راکٹ حملوں پر خطرے کی سائرن بجتے رہے۔ راکٹ حملوں کے بعد یہودی آباد کار زمین دوز بنکروں اور محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے ۔(جاری ہے)
آخری اطلاعات تک ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے اس وقت شروع ہوئے تھے جب غرب اردن کے الخلیل شہر سے تین یہودی لڑکوں کے مبینہ اغواء کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کیا تھا، تاہم تازہ حملے بیت المقدس میں سولہ سالہ محمد ابو خضیر کی نامعلوم انتہا پسندوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد قتل کا رد عمل بتائے جا رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.