تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان نے مشکلات میں مبتلا کر دیا، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعدد ارکا ن پارلیمنٹ کا استعفے دینے سے انکار، صوبہ میں عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پھر استعفے کس بات کے؟وزیراعلیٰ کے پی

اتوار 6 جولائی 2014 19:38

تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان نے مشکلات میں مبتلا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) پاکستانتحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان نے مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعدد ارکا ن پارلیمنٹ نے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا کہ صوبہ میں عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پھر استعفے کس بات کے؟ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دنوں میں بہاولپور جلسے میں عام انتخابات میں دھاندلی کے نتیجے میں پارٹی ارکان استعفے دیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی کے زیادہ تر ارکان اسمبلی نے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف مشکلات سے دو چار ہے عین ممکن ہے کہ تحریک انصاف یہ اعلان واپس لے لے اور پارٹی کو دھڑے بندی سے بچا لے۔